پسندیدہ شخصیات میں ملالہ یوسفزئی عمران خان سے زیادہ پسندیدہ قرار، عمران خان بھی فہرست میں شامل : کون کس نمبر پر ہیں پڑھیں


کراچی (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) نوبل انعام یافتہ پاکستانی بچی ملالہ یوسفزئی اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پسندیدہ شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ جی ہاں 2018 کی سب سے پسندیدہ شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق عمران خان اور ملالہ بھی اس فہرست میں  شامل ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی ویب سائیٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق عمران خان اور ملالہ پسندیدہ شخصیات کی اس فہرست میں جگہ بنالی ہے۔ 

یہ فہرست 20 مردوں اور 20 خواتین پر مشتمل ہے۔ جن کو آن لائن انٹرویوز کی بنیاد پر چنا گیا ہے، اس میں 35 ممالک کے 37 ہزار سے زائد افراد نے رائے دی۔ مردوں میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور خواتین میں ہالی ووڈ کی انجیلینا جولی سر فہرست ہیں۔ سابق امریکی صدر اوبامہ، ایکٹر جیکی چن اور چینی صدر ژی جنگ پنگ فہرست اولین ہیں۔ خواتین کی لسٹ میں میشل اوبامہ اور اپرا ونفری دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین کی فہرست میں اپرا ونفری تیسرے ، ملکہ برطانیہ چوتھے، ہیلری کلنٹن پانچویں، انجیلا مرکل 8 ویں اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے 15 ویں نمبر پر ہے۔ جبکہ مردوں کی فہرست میں پاکستان کے عمران خان 20 وین اور ملالہ ساتویں نمبر پر رہیں۔





Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post