دارالعلوم سرحد میں دستار فضلیت و تقسیم انعامات کی تقریب


پشاور(نمائندہ خصوصی ٹائمزآف چترال) رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیر اہتمام دستارفضیلت کانفرنس وایوارڈز دینے کی تقریب زیر صدارت مولانا محمد عمر فیضی دارالعلوم سرحد پشاور میں منعقد ہوئی جس میں مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خطابات میں اتحاد اور اتفاق پر زور دیا۔  ان شخصیات میں  مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا صابراللہ حیدری، مولانا شیر کریم شاہ،  مولانا مفتی نورخان، مولانا قاسم قاری، صفدر شاہ ، ساجد اور مختلف علماء کرام شامل ہیں۔ پروگرام میں حفاظ قراء اور درس نظامی سے فارغ التحصیل علماء کرام کی دستاربندی کی گئی اور یونیورسٹی کے طلبہ میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ 

پروگرام کے مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی فیض الدین صاحب اسلام آباد والے تھے۔ مفتی صاحب نے بھی اتحاد اور اتفاق پر مدلل اور مفصل بیان کیا اس بابرکت مخفل کا اختتام حضرت مولانا ہدایت الحق کی دعا سے ہوا۔


واضح رہے کہ اہل مدارس کی جانب سے سکول و کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا کی حوصلہ افزائی پہلی بار نہیں ہوا بلکہ ہر سال میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عصری علوم سے وابستہ شخصیات و ادارے بھی دینی و دنیاوی علوم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی یکساں حوصلہ افزائی کرے دارالعلوم سرحد میں منعقدہ تقریب میں یونیورسٹی سے ماسٹر کرنے والے کو ایوارڈ سے نواز کر رابطہ کمیٹی جے یو آئی پشاور کے زمہ داروں نے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post