(ٹائمزآف چترال) اردو ہماری قومی زبان ہے۔ اکثروبیشتر طباعتیں اردو میں ہوتی ہیں۔ آزاد ہوئے 70 سال ہوگئے لیکن کہیں نہ کہیں ہم اب بھی غلام قوم ہیں۔
اردو کے تمام اخباروں، اشاعتی اداروں، دفتروں، مدرسوں، سرکاری نیم سرکاری، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے دفاتر میں اردو لکھنے کے لئے ان پیج InPage استعمال ہوتا ہے۔ بہت کم پاکستانی جانتے ہونگے کہ یہ ایک بھارتی کمپنی کا تیار کیا ہوا سافٹ ویئر ہے۔ جی ہاں کنسپٹ سوفٹ ویئر پرائیوٹ لمیڈ ایک بھارتی کمپنی ہے، جس کا مرکزی دفتر بھارت کے گرگاون، ہریانہ میں واقع ہے۔ اور اسی کمپنی نے یہ سوفٹ تیار کیا ہے۔
گزشتہ سال ہماری قومی اسمبلی میں اس سوفٹ ویئر سے متعلق یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا کہ یہ پاکستانیوں اور اردو سمجھنے والوں کا ڈیٹا اکٹھے کرتا ہے۔ جسے بھارتی خفہ ایجنسیاں پاکستان کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔ مگر مجال ہے کہ اس کا متبادل بنانے کے لئے کوئی عملی اقدامات کرتے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.