افغان ہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید، ایک کا تعلق چترال سے تھا، 5 دہشت گرد جہنم واصل
راولپنڈی (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) پاک افغان سرحد افغان دہشت گردوں کا ایک بار پھر حملہ۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا کارروائی میں پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزستان میں شوال کے مقام پر کئی بار فوجی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے 3 جوان جام شہادت نوش کرگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والوں میں حوالدار افتخار ساکن سرگودھا، سپاہی آفتاب چترال اور سپاہی عثمان گجرات شامل ہیں۔ سپاہی آفتاب کا تعلق چترال سے تھا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.