چلتے ہو تو شندور کو چلئے : تین روزی شندور پولو فیسٹیول 7 جولائی 2018 سے شروع ہوگا، تمام انتظامات مکمل

چلتے ہو تو شندور کو چلئے : تین روزی شندور پولو فیسٹیول 7 جولائی 2018 سے شروع ہوگا، تمام انتظامات مکمل : چلتے ہو تو شندور کو چلئے : تین روزی شندور پولو فیسٹیول 7 جولائی 2018 سے شروع ہوگا، تمام انتظامات مکمل



چترال (نمائندہ ٹائمزآف چترال) چترال اور گلگت بلستان کا مقبول ترین فیسٹیول شندور پولو فیسٹیول کا اس سال 7 جولائی سے آغاز ہوگا اور 9 جولائی تک جاری رہے گا۔ یہ فیسٹیول ہر سال دنیا کے بلند ترین میدان شندور چترال میں منعقد ہوتا ہے۔ شندور ضلع چترال کا خوبصورت میدان ہے، جہاں شندور جھیل بھی واقع ہے۔ 

ٹورزم کارپوریشن خیبرپختونخواہ کے مطابق میلے کے لئے تمام ضروری انتظام کر لئے گئے ہیں۔ سیاحوں کی سہولت کے پوائنٹس قائم کردیئے جائیں گے۔ میلے میں پولو کے علاوہ دیگر روایتی کھیل، فوڈ اسٹالز اور رویاتی موسیقی کے پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ 

گلگت بلتستان اور چترال سے پولو ٹیمیں فیسٹیول میں حصہ لیں گی۔ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے شندور میں ٹینٹ ولیج قائم کردیا جائے گا اور سیاحوں کو تمام ضروری سہولیات مہیا کردی جائیں گی۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post