چترال، گولین گول میں سیلاب سے مویشی اور عارضی گھر سیلاب مین بہہ گئے، مالی نقصان

چترال، گولین گول میں سیلاب سے مویشی اور عارضی گھر سیلاب مین بہہ گئے، مالی نقصان



چترال (نمائندہ ٹی او سی)  جمعرات کے روز گولین ویلی کے دورافتادہ گرمائی چراگاہ روغیل میں خطرناک سیلاب آیا، نتیجے میں کئی بکریاں اور عارضی گھر سیلاب میں بہہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح گولین ویلی کے دور دراز علاقہ روغیل میں طوفانی بارش ہوئی اور خوفناک سیلاب آیا ۔ جس کے نتیجے میں بوبکہ گولین کے رہائشی محمد رفیع ولد مزمل شاہ کی پچاس سے زائد بکریاں اس میں بہہ گئیں اور ساتھ ساتھ وہاں پر عارضی طور پر تعمیر شدہ مکانات بھی بہہ گئے جسمیں روزمرہ زندگی کے استعمال کے سامان موجود تھے۔ اس کے علاؤہ سیلاب میں کئی لوگوں کی زمینیات بھی بہہ گئیں۔ ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے گولین کے رہائشی حضرت حسین نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی وہاں کے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ علاقوں میں موجود رہائش پذیر لوگوں کو امداد فراہم کی اور لوگوں کو وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔







Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post