شادی شدہ مرد نے اپنے آپ کو گولی مارکر خودکشی کرلی، چترال میں اس ہفتے یہ چھٹا واقعہ ہے
چترال (نامہ نگار) چترال میں خود کشیوں کا نہ رکتا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز چترال بروز میں ایک شادی شدہ تین بچوں کے باپ نے اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ متوفی محمد اشرف خان کا تعلق چترال کے علاقے بروز سے ہے، جس کی عمر 45 سال ہے۔ ذرائع کے مطابق متوفی واقعے کے لئے پڑوس سے بندوق لیکر آیا اور خود کو گولی ماردی۔ اشرف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ منشیات کا عادی تھا۔ اس واقعے سے قبل اس ہفتے چترال میں 5 خودکشیاں ہوئیں، جن میں 2 لڑکیاں تھیں۔ واقعات میں مختلف گھریلو وجوہات کے ساتھ ساتھ امتحانات میں ناکامی اور کم نمبر شامل ہیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.