چترال۔ لاوی پن بجلی گھر میں کام کرنے والے چین کے چھ انجنیرز کا گاڑی نیچے گری۔ انجنِرز زحمی۔ پولیس کی فوری مدد

چترال۔ لاوی پن بجلی گھر میں کام کرنے والے چین کے چھ انجنیرز کا گاڑی نیچے گری۔ انجنِرز زحمی۔ پولیس کی فوری مدد



*چائنیز کی گاڑی نہر میں جاگری، چترال پولیس کی بروقت کارروائی*
چترال ( چترال گل حماد فاروقی) ایس ایچ او دروش کی اطلاع کے مطابق لاوی هائڈروپاور پراجکٹ میں کام کرنے والے چائنیز کی گاڑی شیشکوه سے دروش آتے ہوۓ بمقام استروم شیشکوه ایکسڈنٹ کا شکار هوکر نہر میں جاگری۔ جس میں سوار چھ چائنیز زخمی ہوۓ۔

چائنیز کے ساتھ سیکورٹی پر مامور پولیس کے جوانوں نے انتہائی پُھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زحمیوں کوباحفاظت گاڑی سے نکالا اور پولیس موبائیل گاڑی میں فوراً ہسپتال پہنچایا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ مرہم پٹی کےبعد تمام زحمیوں کو ہسپتال سے فارع کیا گیا۔

چترال پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہوۓ اور جوانوں کو شاباش دی۔





Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post