چترال (گل حمادفاروقی) موٹر سائیکل میں سوار گولین کے رہائشی عطاواللّٰہ اور اقبال شدید زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج صبع 8 بجے مشکیلی کوغزی کے مقام پر موٹر سائیکل اور
مزدا گاڑی کے مابین تصادم ہوا جسکے نتیجے میں بائیک پر سوار عطاء اللّٰہ
اور اقبال شدید زخمی ہوگئے جن کو مقامی لوگوں نے آر۔ایچ۔سی کوغزی منتقل
کیا۔ جہاں پر انکو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ تاہم ہسپتال انتظامیہ
کے آخری اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.