پولیس کےانسپکٹر سلطان بیگ مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، پولیس کے اعلیٰ حکام کی شرکت
چترال (نیوز ڈیسک) چترال پولیس کےانسپکٹر سلطان بیگ مورخہ 04.09.2018 کو بلپھوک کے مقام پر ایکسیڈنٹ میں وفات پاگئے تھے مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائن چترال میں ادا کردی گئی جس میں ایڈیشنل ایس پی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چترال پولیس کے ان سروس و ریٹائرڈ افسران جوانوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
انہیں ہنجیل کریم آباد میں انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم چترال کے نہایت قابل، دیانتدار، ایماندار اور فرض شناس پولیس افسر تھے۔ چترال پولیس کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا۔


Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.