چترال، بروز کے مقام پر موٹر سائیکل اور غواگئی گاڑی میں تصادم، موٹر سائیکل سوار شخص شدید زخمی ،،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

چترال، بروز کے مقام پر موٹر سائیکل اور غواگئی گاڑی میں تصادم، موٹر سائیکل سوار شخص شدید زخمی ،،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا



چترال (ایم۔ فاروق نمائندہ ٹائمز آف چترال)  تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چترال کے گاؤں بروز کے مقام پر غواگئے گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا ۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار شخص شدید زخمی ہوگیا جسے جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے فوری طور پر ڈی۔ایچ ۔کیو ہسپتال چترال منتقل کردیا۔ تاہم عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ خیال رہے کہ چترال میں آئے روز موٹر سائیکل کے حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے اور ماضی میں بھی انہی حادثات کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں ہیں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post