صاف پانی کرپشن کیس: شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو نے حراست میں لے لیا
لاہور (نیوز ڈیسک) صاف پانی کرپشن کیس میں شہباز شریف نیب عدالت کو مطمئن نہ کرسکے اور قومی احتساب بیورو نے حراست میں لے لیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ شہباز شریف کو، جو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی ہے، نیب نے آج طلب کیا تھا اور وہ بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچے تھے، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ شہباز شریف کو حراست میں لیے جانے کے بعد انہیں نیب دفتر لانے والی گاڑی کو واپس بھجوا دیا گیا۔ شہباز شریف کی باضابطہ گرفتاری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کا انتظار ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.