بچے کی ولادت پر والد کو 10 دن لازمی چھٹی دینے کا قانون، وفاقی وزیر کی تصدیق
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے بچے کی ولادت پر والد کو 10 دن چھٹی دینے کا قانون نافذ کردیا ہے، وفاقی وزیر کی تصدیق برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قانون کے اطلاق کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل پاکستان میں اس حوالے سے کوئی قانونی سازی نہیں کی گئی۔ تاہم اب موجودہ حکومت نے نئی یہ پالیسی نافذ کردی ہے۔
قانون کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے مرد حضرات کیلئے یہ شاندار اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے نئے قانون کے مطابق اب بچے کی ولادت پر والد کو 10 روز کی رخصت دینا ہر ادارے اور کمپنی کےلئے لازمی ہوگا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.