صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی طویل ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی طویل ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے طویل ملاقات کی، ملاقات کے دوران وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان ورکنگ ریلیشن اور تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ملاقات کے دوران سندھ میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے پربھی اتفاق ہوا اور وفاقی حکومت کے کراچی میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اعادہ کیا گیا کہ کراچی میں جاری ماس ٹرانزٹ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلی سندھ کی جلد دوبارہ ملاقات ہو گی۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post