ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ساتھ آنے والا وفد پاکستان کے ساتھ 90 کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخت کرے گا

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ساتھ آنے والا وفد پاکستان کے ساتھ 90 کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخت کرے گا



اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت رزاق داؤد نے بتایا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ آنے والا وفد جمعہ کے روز پاکستان کے ساتھ 90 کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخت کرے گا۔ یہ معاہدے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی صنعت کے حوالے سے ہوں گے۔

آج اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کئی پاکستان اور ملاشین کمپنیوں کے درمیان مفاہمت کی کئی دستاویزات میں دستخط ہوئے۔ ملاشیا کی کمپنیز پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گی۔

رزاق داؤد نے بتایا کہ پاکستان کے ملائیشیا کے ساتھ معاہدے پاکستان کی جنوبی ایشیائی ملکوں کی تنظیم اے ایس ای اے این کی رکنیت کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملائیشیا سے آنے والے کاروباری افراد نے دوسرے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ مشیر تجارت کے مطابق ملائیشین کاروباری افراد توانائی اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ ملائیشین وزیر اعظم تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں،وہ یومِ پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر عمران خان کی دعوت پرپاکستان تشریف لائے ہیں۔اس سے پہلے گزشتہ سال عمران خان ملائیشیا کے دورے پر گئے تھے جہاں دونوں ممالک نے جزوی طور پر ویزہ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے دوران پاکستان نے پروٹون نامی کار ساز کمپنی سے بھی معاہدہ کیا تھا جو کہ پاکستان کے شہر کراچی میں کاروں کی اسمبلنگ کا کارخانہ لگانا چاہتی ہے۔ 

موجودہ دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم ’پروٹون‘ کمپنی کا علامتی افتتاح بھی کریں گے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال عمران خان ملائیشیا کے دورے پر گئے تھے جہاں دونوں ممالک نے جزوی طور پر ویزہ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے دوران پاکستان نے پروٹون نامی کار ساز کمپنی سے بھی معاہدہ کیا تھا جو کہ پاکستان کے شہر کراچی میں کاروں کی اسمبلنگ کا کارخانہ لگانا چاہتی ہے۔ موجودہ دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم ’پروٹون‘ کمپنی کا علامتی افتتاح بھی کریں گے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post