کیمیکل پلانٹ میں تباہ کن دھماکہ 47 افراد ہلاک جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں
چائنا (ویب ڈیسک) مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔
چائنا (ویب ڈیسک) مشرقی چین میں کیمیکل پلانٹ میں بڑے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔
چینی حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں جمعرات کی دوپہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 600 سے زائد افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق زخمی ہونے والے 600 سے زائد افراد میں سے کم از کم 90 کی حالت نازک ہے۔
دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے زلزلے کا گمان ہوا اور اس نے قریبی عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا اور کئی کلو میتر دور تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
60 سالہ مقامی خاتون ژیانگ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں ایک دن ہم سب ختم ہو جائیں گے اور وہ کافی عرصے قبل ہی علاقے میں آلودگی اور حفاظت سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔
فوٹو: بلوم برگ
فوٹو: بلوم برگ

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.