لائن آف کنٹرول پر کشیدگی، بھارتی جارحیت سے 3 فوجی جوان شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی سے 7 بھارتی فوجی ہلاک

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی، بھارتی جارحیت سے 3 فوجی جوان شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی سے 7 بھارتی فوجی ہلاک


راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے نتیجے میں سات بھارتی فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین پاکستانی فوجی شہید ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی فورسز کی فائرنگ بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں بھارت کے 7 فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالے پاکستانی جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے منگل کو 18 سالہ نوجوان شہید اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں رکھ چکری کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں میں ضلع جھنگ کے صوبیدار محمد ریاض، نوشہرو فیروز کے حوالدار عزیزاللہ اور ایبٹ آباد کے سپاہی شاہد منصب شامل ہیں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post