کراچی کے علاقے کورنگی میں بوائلر میں گر کر 3 افراد جان بحق ہوئے ہیں
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں بوائلر میں گر کر 3 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلے فرد کو بچانے کی کوشش میں دوسرا اور پھر تیسرا بھی ڈرم میں جا گرا۔ واقعہ کورنگی ابراہیم حیدری میں عابدین کمپنی کے قریب پیش آیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت اقبال الدین، درویش اورزربلی کے نام سے کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں کورنگی ابراہیم حیدری میں عابدین کمپنی کے قریب 3 افراد گڑھے میں گرکرجاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کا جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جس کی شناخت جعفر کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں افراد کی لاشوں کوجناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جان بحق افراد کا تعلق چترال سے ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.