چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے40 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دیدی
راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے40 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی، ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے11بریگیڈیئرز بھی شامل ہیں۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کے پرموشن بورڈ کا اجلاس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں آرمی چیف نے بریگیڈیئر ظفر اقبال مروت، بریگیڈیئر شاکر اللہ خٹک، بریگیڈیئر محمد اویس دستگیر، بریگیڈیئر عامر نوید، بریگیڈیئر محمد اعجاز مرزا، بریگیڈیئر تبسم حبیب، بریگیڈیئر محمد شجاع انور، بریگیڈیئر دلاور خان، بریگیڈیئر سرفراز احمد، بریگیڈیئر آصف گورائیہ، بریگیڈیئر کمال اظفر، بریگیڈیئر محمد علی خان، بریگیڈیئر محمد کاشف آزاد، بریگیڈیئر ماجد جہانگیر اور بریگیڈیئر اظہر وقاص کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ بریگیڈیئر عاکف اقبال، بریگیڈیئر عمر احمد بخاری، بریگیڈیئر محمد احسن خٹک، بریگیڈیئر عنایت حسین، بریگیڈیئر عادل یامین، بریگیڈیئر محمد حسن خٹک، بریگیڈیئر محمد عامر مجید، بریگیڈیئر سید امداد حسین شاہ، بریگیڈیئر محمد عمار نجم، بریگیڈیئر محمد عقیل، بریگیڈیئر کامران احمد ستی، بریگیڈیئر کاشف ظفر، بریگیڈیئر خرم انور قادری اور بریگیڈیئر احمد شریف چوہدری کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈیئر محمد علیم، بریگیڈیئر احسن الطاف، بریگیڈیئر سید نصرت رضا، بریگیڈیئر کرامت حسین شاہ بخاری، بریگیڈیئر فرخ سعید، بریگیڈیئر قدرت اللہ ملک، بریگیڈیئر عمار اکرم، بریگیڈیئر شاہد حمید چوہدری، بریگیڈیئر محمد قاسم بٹ، بریگیڈیئر فرحان طیب اور بریگیڈیئر محمد آفشین اقبال کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی ہے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.