ایم پی اے سے معافی چاہتا ہوں میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا؛ عبدالرحمن
چترال (ویب ڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرحمن نے الزام لگا یا تھا کہ ایم پی اے ہدایت الرحمن نے ان کی زمین بیچی ہے۔ خبر مقامی آن لائن اخبارات اور سوشل میڈی پر شائع ہونے کے بعد عبدالرحمن کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان سے منسوب اخباری بیان کوتوڑ مروڑ کر اوررنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔ جس پر میں ایم پی اے ہدایت الرحمن سے معافی کا طلبگارہوں۔مقامی میڈیا کواصل حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے عبدالرحمن نے بتایا کہ مجھے اور ایم پی اے کوزمین شفیق الرحمن نے فروخت کیا تھا۔جو انھوںنے عبد السلام سے ڈیڈھ چکورم کے حساب سے خریداتھا،جس میںسے ایک چکورم ایم پی اے عبدالرحمن اور آدھا میںنے خریدا تھا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.