عمران خان کے اہم ترین کھلاڑی نے ہار مان لیا، اسد عمر نے وزارت خزانہ سے ریزائن دے دیا، کوئی بھی وزارت نہ لینے عندیہ دے دیا
اسلام آباد (تازہ ترین نیوز) عمران خان اہم ترین اور دیرینہ کھلاڑی ہار مان لیا، اسد عمر نے وزارت خزانہ سے ریزائن دے دیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں ردو بدل کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کابینہ میں کوئی اور وزارت بھی نہیں لیں گے، جبکہ خان صاحب نے انہیں توانائی کی وزارت دینے کا کہا تھا۔
جاتے جاتے اسد عمر یہ بھی کہہ گئے وزارت خزانہ کی سربراہی ایک ٹیکنوکریٹ کو سونپی جائے گی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے تاہم میں نے کوئی بھی محکمہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
اسدعمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ پورا یقین ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ہی پاکستان کے لیے واحد امید ہے، انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نیا پاکستان بنائے گی۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.