لاہورداتا دربار کے باہر پولیس کی گاڑی پر خودکش دھماکا، 5 اہکاروں اور 3 سولین سمیت 8 افراد شہید،،متعدد افراد زخمی

لاہورداتا دربار کے باہر پولیس کی گاڑی پر خودکش دھماکا، 5 اہکاروں اور 3 سولین سمیت 8 افراد شہید،،متعدد افراد زخمی

لاہور(ویب ڈیسک) داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خودکش حملے میں 5 ایلیٹ فورس کے  اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔ داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کا کہنا تھا کہ دھماکا خودکش تھا، جائے وقوعہ سے بال بیرنگ ملے ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے زخمیوں کو قریبی میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جاءے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے 2افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post