چین نے زینجیانگ صوبے کے مسلمانوں پر رمضان میں پابندیاں سخت کردیں
زینجیانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے زینجیانگ صوبے کے مسلمانوں پر رمضان میں پابندیاں سخت کردی ہیں۔ حکومت نے مسلم اکثریتی صوبے کے ایغور کے مسلمان ملازمین، طلباء اور استاتذہ کو حکم دیا ہے کہ وہ رمضان میں روزہ نہ رکھیں۔ اس کے علاوہ اس علاقے میں ہوٹل بھی اس مہینے کھلا رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس ضمن میں فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے حکم نامہ اپنی ویب سائیٹ پر جاری کردیا ہے۔ سکولوں کو بھی حکم دیا گیا ہے وہ بچوں کو روزہ نہ رکھنے دیں اور انہیں مساجد سے بھی دور رکھیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.