عید کے روز صف ماتم : پرانی دشمنی پر عید کے روز فائرنگ کرکے 10 افراد کر قتل کردیا گیا، جبکہ کئی زخمی

عید کے روز صف ماتم : پرانی دشمنی پر عید کے روز فائرنگ کرکے 10 افراد کر قتل کردیا گیا، جبکہ کئی زخمی



ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) عید کے روز صف ماتم بچھ گیا۔ پرانی دشمنی پر عید کے روز فائرنگ کرکے 10 افراد کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پور پیر والہ میں پرانی دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو قتل، جب کہ متعدد کو زخمی کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مقتولین نماز پڑھ کر عزیز و اقارب کے ہمراہ گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ   کردی۔ جس سے آٹھ افراد موقع پر جان بحق ہوئے جبکہ بعد ازاد دو شدید زخمی بھی دم توڑ گئے۔ فائرنگ کا واقعہ جلالپور پیروالہ کے نواحی گاؤں جعفریں میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں اور لاشوں کو قبضے میں لے لیا، جبکہ زخمیوں افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پنجاپ کے آئی جی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سینیر افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی اور آر پی او ملتان سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post