شمالی وزیرستان میں بارودوی سرنگ سے ٹکراکر فوجی گاڑی تباہ، 3 افسروں سمیت ایک سپاہی شہید، افسر کا تعلق ہنزہ سے ہے : 2 بلوچستان میں شہید

شمالی وزیرستان میں بارودوی سرنگ سے ٹکراکر فوجی گاڑی تباہ، 3 افسروں سمیت ایک سپاہی شہید، افسر کا تعلق ہنزہ سے ہے : 2 بلوچستان میں شہید


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیر ستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پاک فوج کے 3 افسروں سمیت ایک سپاہی شہید ہو گیا۔ کرنل رشد کریم کا تعلق ہنزہ سے ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، میجر معیز مقصود بیگ، کیپٹن عارف اللہ، سپاہی لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔ راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تھا۔  واقعہ میں چار جوان زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز کا تعلق کراچی، کیپٹن عارف کا تعلق لکی مروت جبکہ سپاہی ظہیر کا تعلق چکوال سے ہے، گزشتہ ایک ماہ میں دس سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے جبکہ اب تک 35 اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ اسی علاقہ میں پیش آیا جہاں فورسز نے چند روز قبل کارروائی کر کے کچھ سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔ دہشت گردوں نے خر کمر میں بارودی سرنگ سڑک پر نصب کررکھی تھی۔

بلوچستان
اس سے قبل عید کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے فوجی پٹرولنگ پر بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں حملہ کرکے ایف سی کے دو اہل کاروں کو شہید کردیا گیا تھا۔ شہداء میں سپاہی یار محمد تیس سال تعلق کچھ ضلع صبی بلوچستان اور سپاہی مہتار خان عمر انیس سال تعلق لکی مروت شامل تھے۔




Previous Post Next Post