MrJazsohanisharma

گزشتہ روز زارداری کمرہ عدالت پہنچنے کے بعد کیا کیا : جاننے کے لئے پڑھیں

زر داری نے کمرہ عدالت میں پہنچ کر سگریٹ سلگایا اور کش لگائے


اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زر داری نے کمرہ عدالت میں پہنچ کر سگریٹ سلگایا اور تین سے چار کش لگائے۔ منگل کو نیب ٹیم کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے سامنے پیش کیا گیا ،سابق صدر آصف زرداری نے کمرہ عدالت میں پہنچ کر سگریٹ سلگایا اور تین چار کش لگائے،سابق صدر آصف علی زرداری نے وکیل فاروق ایچ نائیک سے مصافہ کیا ، سابق صدر آصف علی زداری نے کمرہ عدالت میں رخسانہ بنگش سے فون پر گفتگو بھی کی، پھر سابق صدر آصف زرداری نے کمرہ عدالت میں دوسرا سگریٹ بھی سلگا لیا ۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ آصف زرداری کے ساتھ موجود تھے ۔ آصف علی زر داری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،پولیس سپیشل برانچ اور کاؤنٹر ٹیرارزم سکواڈ کے پندرہ سو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی غیر متعلقہ شخص احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ احتساب عدالت کو جانے والی سڑکوں کو خاردار تاریں اور کنکریٹ بیریئر لگاکربند کردیا گیا ہے۔


Previous Post Next Post