بوسیدہ گاڑیاں : دیر بالا می گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے چترالی مسافررل گئے، گاڑی راستے میں بند ہوگئی مسافروں میں بیمار، بچے اور خواتین بھی شامل
دیربالا (نمائندہ ٹائمزآف چترال) پرانی اور بوسیدہ گاڑیاں، دیر بالا می گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے چترالی مسافر رل گئے۔ گاڑی میں موجود مسافروں میں بیمار خواتین بھی شامل ہیں جو گاڑی کی خرابی کی وجہ سے راستے میں گھنٹوں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق چترال سے پشاور روٹ پر پرانی گاڑیوں کی سروس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے ،اسی طرح آج صبح بھی ایک گاڑی دیر بالا میں پہنچ کر خراب ہوگئی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ صبح دس بجے سے وہاں پر بیٹھے ہوئے ہیں جن میں بوڑھے ،بچے اور بیمار خواتین بھی شامل ہیں ۔ انھوں نے شکایت کی کہ اڈہ مالکان ایک طرف زیادہ کرایہ وصول کررہے جبکہ دوسری طرف دور جدید میں بھی پرانی گاڑیاں استعمال کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے اکثر گاڑیاں راستے میں خراب ہوجاتی ہیں ۔ انھوں نے ٹی۔ایم۔او چترال سے مطالبہ کیا کہ وہ اڈہ مالکان کو پابند بنائے تاکہ معیاری اور آرام دہ گاڑیوں کی سروس کو بحال کیا جائے تاکہ مسافروں کو سفرکے دوران کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑ سکے ۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.