کوئٹہ، باچا خان چوک میں دھماکا؛ ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

کوئٹہ، باچا خان چوک میں دھماکا؛ ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی


کوئٹہ (ویب ڈیسک) باچاخان چوک میں لیاقت بازار میں تھانے کے سامنے بم دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 20  زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال اور شہر کے دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچاخان چوک کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی تھانہ شفاعت سمیت 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو  سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔


Previous Post Next Post