پاک آرمی کا طیارہ آبادی پر گرا، 2 پائیلٹس سمیت 18 افراد جان بحق، 12 زخمی ہوگئے ہیں

پاک آرمی کا طیارہ آبادی پر گرا، 2 پائیلٹس سمیت 18 افراد جان بحق، 12 زخمی ہوگئے ہیں


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک آرمی کا طیارہ آبادی پر گرا، جس سے  2 پائیلٹس سمیت 18 افراد جان بحق، 12 زخمی ہوگئے ہیں۔  پاک آرمی کا تربیتی طیارہ موہڑہ کالو کے علاقے میں آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت 18 افراد جاں بحق جب کہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ طیارے میں سوار 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 اہلکار جب کہ گھروں میں سوئے 13 عام شہری شامل ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں 12 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے زیادہ تر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی موہڑہ کالو میں آبادی پر گرکر تباہ ہونے والا چھوٹا طیارہ پاک آرمی کا ہے جو کہ معمول کے مطابق تربیتی پرواز پر تھا۔ طیارے میں سوار 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 اہلکار شہید ہوئے جن میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ کرنل وسیم، نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور حوالدار رحمت شامل ہیں۔  پاک فوج کے جوانوں نے جائے حادثہ کو حصار میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post