چترال، گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔

چترال، گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔



چترال (ٹائمزآف چترال تازہ ترین 31 جولائی 19)  پولیس لائنز کے احاطے میں ایک پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر اپنے سرکاری پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ 

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ظفر احمد نے بتایا کہ موگ ، گرم چشم کے رہنے والے پولیس کانسٹیبل نذربان شاہ پولیس لائنز کے احاطے میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ بظاہر صبح 4 بجے کے قریب متوفی نے اپنے سر پر سرکاری پسٹل سے گولی چلا کر خود کشی کی ہے۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ نعش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش کی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے  کہ مقتول پولیس اہلکار کی شادی اگلے ہفتے کے لئے طے کی گئی تھی۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post