خود کشی یا خود تصویر کشی : سیلفی لیتے ہوئے باپ بیٹی سمیت خاندان کے 3 جان سے گئے

خود کشی یا خود تصویر کشی : سیلفی لیتے ہوئے باپ بیٹی سمیت خاندان کے 3 جان سے گئے




مظفرآباد (مانیٹیرنگ ڈیسک) خود کشی یا خود تصویر کشی، دونوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ نوجوان بچے بوڑھے اب اس شوق میں ایسے مبتلا ہوگئے ہیں کہ وہ سیلفی لینے کے لئے جان کی پرواہ نہیں کرتے۔ اور بعض اوقات یہ لا پرواہی انہیں موت کے منہ میں لے کر جاتی ہے۔ ایسا ہی ہوا ایک خاندان کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے باپ بیٹی سمیت خاندان کے 3 جان سے گئے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پرآزاد کشمیر بھمبر کے نواح میں واقع آبشار میں جھنگ کی رہائشی فیملی پکنک منانے آئی ہوئی تھی۔ بھمبر کے نواح میں پکنک کےدوران سیلفی لیتے ہوئے باپ بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس دوران 15 سالہ لڑکی کومل سیلفی لیتے ہوئے توازن برقرار نہ رہنے کی وجہ سے گہرے پانی میں گر گئی۔  جسے بچانے کے لئے والد اور کزن بھی پانی میں کود پڑے، تیز لہروں کے آگے بے بس ہوگئے اور خود بھی ڈوب گئے۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم نے بعدازاں لاشیں نکال ضروری قانونی  کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کردہئے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post