بھارت کی ایل او سی پر پاک فوج کی چوکیوں پر فائرنگ 4 جوان شہید ہوگئے، 5 بھارتی فوجی ہلاک

بھارت کی ایل او سی پر پاک فوج کی چوکیوں پر فائرنگ 4 جوان شہید ہوگئے، 5 بھارتی فوجی ہلاک




 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز سے آج تک بھارت کی جانب سے ایل او سی پر گولا باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ کئی علاقوں میں شہری آبادی پر فائرنگ سے شہیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے گزشتہ روز 3 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوگئے  تھے جب کہ جوابی فائرنگ میں 5 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد چھاؤنی تباہ ہوئے ہیں۔ آج ایک اور پاک فوج کا جوان وطن پر قربان ہوا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت نے ایل اوسی پر اشتعال انگیزی بڑھادی ہے ۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف کرتے ہوئے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے، شہدا میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جب کہ کئی بھارتی بنکرزبھی تباہ ہوگئے۔

آج ایک اور جوان سپاہی محمد شیراز دفاع وطن میں جام شہادت نوش کی۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے قوم کا ایک اوربیٹا فرض کی ادائیگی کےدوران شہید ہوگیا۔ سپاہی محمد شیراز ایل اوسی بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ کی زدمیں آکرشہیدہوا، جس کے نتیجے میں دو روز کے دوران شہید جوانوں کی تعداد 4 ہوگئی۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post