پاکستان میں مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد 228 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے متاثرین 10834 سے زائد ہیں ، امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 48 ہزار سے اوپر چلی گئی

پاکستان میں مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد 228 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے متاثرین 10834 سے زائد ہیں ، امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 48 ہزار سے اوپر چلی گئی



کراچی (ٹائمزآف چترال نیوز) پاکستان میں مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد 228 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے متاثرین 10834 سے زائد ہیں۔ جبکہ 2337 متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔



امریکہ میں آج تک 48 ہزار 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ متاثرین کی تعداد 852717 ہے۔ سپین میں 22157 ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ اٹلی دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ہلاکتیں 25085 ہوئی ہیں۔ 

بھارت میں 23 اپریل تک ہلاکتوں کی تعداد 686 ہوگئی ہے جبکہ 21 ہزار سے زائد مصدقہ متاثرین ہیں۔

دنیا بھر میں 186933 افراد ہلاک ہوئے ہیں اورمتاثرین کی تعداد 2,672,337 ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد جمعرات کو بڑھ کر 10834 ہوگئی ، آج تقریبا 331 نئے کیسز درج ہوئے۔

تصدیق شدہ کل متاثرین: 10834
پنجاب: 4613
سندھ: 3671
خیبر پختونخوا: 1453
بلوچستان: 552
گلگت بلتستان: 290
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری: 204
آزاد جموں کشمیر : 51
چترال : 5

صحت یاب ہونے والے : 2354

اموات: 228





Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post