آپر چترال کے گاوں چمرکھان گول چپاڑی کے مقام پر برفانی چیتے نے مقامی افراد کے 3 گایوں کو کھالیا ، متاثرین کی محکلہ جنگلی حیات اور حکومت سے مدد کی اپیل

آپر چترال کے گاوں چمرکھان گول چپاڑی کے مقام پر برفانی چیتے نے مقامی افراد کے 3 گایوں کو کھالیا ، متاثرین کی محکلہ جنگلی حیات اور حکومت سے مدد کی اپیل

آپر چترال (آختر شاد : 15 اپریل 2020) گزشتہ روز چمرکھان گول واقع چپاڑی میں برفانی چینے نے گاوں کے مویشیوں پر حملہ کیا حملے میں تین گایوں شکار بنا ڈالا۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چمرکھان گول چپ چراغ کے مقام پر برفانی چیتے نے حملہ کرکے تین گایوں کو مار ڈالا۔ عارف الرحمٰن وائلڈلائف واچر کے مطابق پاؤن کے نشانات سے واضح پتہ چلتا ہے کہ یہ حملہ برفانی چیتے نے کیا ہے۔ مسمی اسلام نظار ساکنہ کارگن کی  دو گایوں اور ارمان علی ساکنہ کارگن کی ایک گائے کو کھا گیا۔  متاثرین نے حکومت اور محکمہ جنگلی حیات سے اپیل ہے کہ اس نقصان کا انہیں معاوضہ ادا کیا جائے کیونکہ اس بحران کے دوران ڈہڑھ لاکھ روپے کا خسارہ برداشت کرنا  انکی گنجائش سے باہر ہے۔

Previous Post Next Post