کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 2 لاکھ 40 ہزار 376 افراد کی جان لے لی۔ مرنے والوں میں ہر مذہب اور اقوام کے لوگ شامل ہیں، امریکہ میں سب سے زیادہ 65 ہزار 783 افراد لقمہ اجل بنے ہیں : کس ملک میں کتنے افراد ہلاک ہوئے تفصیل پڑھیں
ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک
- کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 240376 افراد کی جان لے لی۔ مرنے والوں میں ہر مذہب اور اقوام کے لوگ شامل ہیں۔
- امریکہ میں متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 32 ہزار ہے۔ اب تک 65 ہزار 783 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
- سپین میں متاثرین کی تعداد 245567 ہے ۔ جبکہ 26100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
- اٹلی دوسرا دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 28236 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ متاثرین کی تعداد 207428 ہے۔
- یونائیٹڈ کنگڈم میں 27510 افراد ہلاک ہوچکے ہیں موجودہ متاثرین کی تعداد 177454 ہے۔
- فرانس بھی زیادہ متاثر ہو اہے جہاں 24594 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 167346 افراد ماثر ہیں۔
- جرمنی میں 1736 افراد ہلاک ہوئے۔ روس میں 1222 افراد ہلاک ہوئے۔ ترکی میں 3258 افراد ہلاک ہوئے۔ ایران میں 6156 ، برازیل میں 6434 اور چائنا میں 4633 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
- کینیڈا میں 3391 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں 1223 افراد ہلاک ہوئے۔
- دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 34 لاکھ 24 ہزار متاثرین ہیں۔ 10 لاکھ 93 ہزار ریکور ہوچکے ہیں۔
- پاکستان میں 417 افراد ہلاک جبکہ اس وقت متاثرین کی تعداد 18114 ہے۔ کووڈ 19 مریضوں میں سے 4715 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.