پانچ خوبصورت اقوال زریں
انسان جب زندگی میں کامیابی کی منازل طے کر رہا ہو تو اُسے یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ اُس کی ابتدا کیا تھی تا کہ اس میں تکبر پیدا نہ ہو، مگراِس سے بھی کہیں زیادہ اہم بات جو ذہن میں رکھنے کی ہے وہ یہ کہ اُس کی انتہا کیا ہوگی، تا کہ وہ ترقی کے نشے میں راستہ بھٹک کر کہیں اپنی اصل منزل ہی نہ کھو دے۔
👈👉
آخرت میں کسی عمل کے قبول ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وہ عمل ایمان کے ساتھ کیا جائے۔
👈👉
٭ اپنی زبان سے وہی بات کہو جو تمہارے دل میں ہے اللہ ہر چیز کو جانتا ہے۔
👈👉
٭ جو شخص کل اپنی موت کا دن سمجھتا ہے اسے موت آنے سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔
👈👉
٭ جب مسلمان کا دل اللہ کے ڈر سے کانپتا ہے تو اس کے گنا ہ ایسے جھڑتے ہیں جیسے درختوں کے پتے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.