پاکستان میں مریضوں کی تعداد 64 ہزار 28 ہوگئی، ریکارڈ 2636 نئے کیسز، 57 اموات شامل ، زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک 29 مئی 2020) پاکستان میں لاک ڈاون کھلنے کے بعد سے اب تک کورونا وائرس کے مریضوں میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔ انسانی نقل و حرکت زیادہ ہونے کی وجہ سے وائرس تیزی سے منتقل ہورہی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 28 ہوگئی ہے جبکہ 1317 اموات ہوچکی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2636 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 28 ہوگئی جبکہ 22 ہزار 305 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
سندھ میں سب سے زیادہ 25 ہزار 309، پنجاب میں کورونا کے 22 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842 ، بلوچستان میں 3 ہزار 928 ، اسلام آباد میں 2 ہزار 100 ، گلگت بلتستان 662 اور آزاد کشمیر میں 227 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 432 افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 396 ، پنجاب میں 410 ، اسلام آباد میں 22 ، گلگت بلتستان میں 9 ، بلوچستان میں 43 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

لوگ تباہ ہوئے۔ 3 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بنے ، لیکن پھر بھی یہ بعض لوگوں کو مزاق لگ رہا ہے۔ توبہ کرنے کے بجائے ہم کتنے بے حس ہوچکے ہیں۔
ReplyDeletePost a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.