پٹرولیم مصنوعات 12 روپے تک مزید سستی : پٹرول 74 روپے کا ہوگیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات 12 روپے تک مزید  سستی : پٹرول 74 روپے کا ہوگیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا



اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات میں تقریباً 12 روپے تک کی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہوگئیں۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت  7 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 81 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 74 روپے 52 پیسے ،  مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت47 روپے 44 پیسے سے کم ہو کر 35 روپے 56 پیسے فی لیٹر اور   ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے اضافے کے بعد 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 47 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 38 روپے 14 پیسے کم کردی گئی ہے۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت رات بارہ بجے سے  نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے دو روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی تھی جس کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے اور مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا کرنے  جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش  بھی کی گئی تھی۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post