پاکستان میں کورونا سے متعلق امدادی کاموں کیلئے ویزا فاؤنڈیشن نے اخوت کے لئے 2 لاکھ ڈالر مالی تعاون کا اعلان کردیا
کراچی (نیوز ڈیسک1 جون 2020) دی ویزا فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس سے نبرد آزما عوامی صحت اور خوراک کی مد میں ریلیف پہنچانے کے سلسلے میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے اداروں کو 10 ملین ڈالر کی امدادی گرانٹس میں سے 8.8 ملین ڈالرز کی گزشتہ ہفتے منظوری دیدی ہے۔
پاکستان میں کورونا ریلیف پروگرام میں تعاون کے لئے فلاحی ادارہ اخوت کو 2 لاکھ ڈالر کی گرانٹ دی گئی ہے جس کے ذریعے انتہائی متاثرہ گھرانوں کو خوراک اور راشن بیگز تقسیم کئے جائیں گے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث معاشی سرگرمیاں رکنے سے مقامی لوگوں پر شدید معاشی دباؤ بڑھا ہے جس کی وجہ سے خوراک کی صورتحال غیر مستحکم ہورہی ہے جبکہ غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔ اخوت کو گرانٹ کی فراہمی کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں خوراک سے متعلق امدادی کاموں میں انکی کاوشوں میں تعاون فراہم کیا جائے۔
یہ گرانٹ ویزا فاؤنڈیشن کی جانب سے پچھلی بار اعلان شدہ 210 ملین ڈالر کی فراہمی کے عالمی عزم کا حصہ ہے جس میں 10 ملین ڈالر کی امداد دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ایمرجنسی ضروریات کیلئے امدادی کام کرنے والے اداروں پر مرکوز کی گئی جبکہ 200 ملین ڈالرز اگلے پانچ سالوں کے لئے چھوٹے اور انتہائی چھوٹے کاروبار کی طویل المیعاد ضروریات کی تکمیل کیلئے مختص ہیں۔
ویزا کے کنٹری منیجر برائے پاکستان کامل خان نے کہا، "کورونا وائرس پاکستان میں لوگوں کے لئے انتہائی مشکل چیلنجز پیدا کررہا ہے۔ ہم فلاحی ادارے اخوت کی جانب سے اہم خدمات کی فراہمی پر مشکور ہیں۔"
دی ویزا فاؤنڈیشن کے پریذیڈنٹ گراہم میک میلن نے کہا، "ہم دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے فعال معاون تنظیموں کے حیران کن کاموں پر انتہائی مشکور ہیں۔ دی ویزا فاؤنڈیشن کو ان فلاحی اداروں کو گرانٹس پیش کرنے پر فخر ہے جو اس مشکل گھڑی کے دوران انتہائی اہم کاوشیں سرانجام دے رہے ہیں۔"
اس کا پانچ سالہ 200 ملین ڈالر کا پروگرام چھوٹے اور نچلے کاروبار میں معاونت کرے گا جس کے ساتھ خواتین کی معاشی ترقی میں تیزی لانے پر توجہ دی جائے گی۔ یہ دونوں پہلو عالمی وبا کرونا کے باعث طویل المیعاد معاشی بحالی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ دی ویزا فاؤنڈیشن کا عزم عالمی سطح پر چھوٹے اور نچلے کاروبار میں طویل المیعاد معاونت کی توسیع ہے۔ فاؤنڈیشن کی گرانٹ اور سرمایہ کاری کی حکمت عملی سے متعلق اضافی معلومات آئندہ چند ماہ میں پیش کی جائیں گی۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.