چترال؛ اتوار کی صبح دروش میں دریا کنارے کھیلتی تو 2 ننھی کلیاں دریائے چترال میں ڈوب گئیں

چترال؛ اتوار کی صبح دروش میں دریا کنارے کھیلتی تو 2 ننھی کلیاں  دریائے چترال میں ڈوب گئیں


دروش (ویب ڈیسک) چترال؛ اتوار کی صبح دروش میں 2 کم عمر لڑکیاں دریائے چترال میں ڈوب گئیں۔ جن کی عمریں 8 سال اور 10 سال بتائی جاتی ہیں۔  یہ واقعہ درویش کے سامنے دریا کے دوسری جانب واقع گاؤں حاکم آباد میں پیش آیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق باجوڑ قبائلی ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان اپنے رشتہ داروں سے ملنے حکیم آباد میں حضرت محمد کے گھر آیا تھا۔ اسی خاندان کی دو کمر لڑکیاں ندی کے کنارے کھیل رہی تھیں کہ ان میں سے ایک پھسل گئی۔  تو دوسری لڑکی اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی دریا میں ڈوب گئی۔

مقامی لوگوں نے 10 سالہ بچی کی لاش کو بعد میں نگر کے سامنے برآمد کر لیا ہے اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ تلاش کے کام مدد دینے کے لئے چترال ریسکیو 1122 بھی سرچ آپریشن میں شامل ہوگئی ہے۔

(عام طور پر گرمیوں دریائے چترال بپھر جاتا ہے۔ دریا میں پانی کی مقداد کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مقامی کہاوت ہے کہ "سین روئے ژیرے مشکیر ہیا ٹائما" یعنی اس کا اردو ترجعہ کچھ اس طرح ہے کہ اس موسم میں دریا کا پانی انسانی جان مانگتا ہے۔)


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post