دروش میں دو سگی بہنیں دریائے #چترال میں گر کر جاں بحق ، ایک بچی کی لاش برآمد دوسری کی تلاش جاری

دروش میں دو سگی بہنیں دریائے چترال میں گر کر جاں بحق ، ایک بچی کی لاش برآمد دوسری کی تلاش جاری



چترال (لوئر چترال, گل حماد فاروقی) لوئر چترال کے مقام دروش وارڈب میں دو سگی بہنیں دریائے چترال کے کنارے پھتروں کے اوپر کھیل رہی تھیں کہ ایک بچی کا پاؤں پھسل کر دریائے چترال میں جاگری جس کو بچانے کیلئے دوسری بچی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگادی اور دونوں دریائے چترال میں بہہ گئیں۔


ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ریسکیو 1122 کے غوطہ خور جائے حادثہ پر پہنچے۔ ایک بچی کی ڈیڈ باڈی مقامی افراد کو مل گئی تھی جس کو ریسکیو 1122 کے ایمبولینس میں THQ ہسپتال دروش میں ورثاء کے حوالے کردیا۔ 

جبکہ دوسری بچی کی تلاش میں ریسکیو 1122 کی ٹیم سرچ آپریشن کر رہی ہے ڈوبنے والی دونوں بچیاں سگی بہنیں تھی جن میں عائشہ ولد فہیم اللہ، عمر 11سال کی ڈیڈ باڈی ریکور کر لی گئ ہے جبکہ دوسری بچی حادیہ ولد فہیم اللہ، عمر 9 سال کی تلاش جاری ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں بچیاں اپنے نانا کے گھر دروش وارڈب آئی ہوئیں تھیں ڈوبنے والے بچیوں کا تعلق ڈسٹرکٹ باجوڑ سےہے.


Previous Post Next Post