پی ایم ڈی سی کے بعد نرسنگ کونسل کو ختم کرنے کی تیاری ہو چکی ہے۔ 1956 اور بعد میں 1973 آئین کے مطابق پاکستان نرسنگ کونسل کا شعبہ صحت کے اندر اپنی اہم کردار اور اہمیت ہے قانون سازی کا مقصد نرسنگ پروفیش کی ترقی, پروفیشنلز کی بہترین تعلیم و تربیت کو کو یقینی بنا کر دکھی انسانیت کی بہترین خدمت کروانا تھا اور آج تک بہتر انداز میں نرسنگ پیشے کو پروموٹ کیا جارہا ہے مگر جس رفتار سے ترقی ہونی تھی نہ ہوئی, وجہ؟ ادارے کا سربراہ شعبہ نرسنگ سے نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نرسنگ کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچ چکا ہے اور نوبت ادارے کو ختم کرنے تک ائی ہے
اس وبا نے پورے پاکستان میں نرسنگ پروفیش کی اہمیت کو اجاگر کیا جس کا برملا اظہار وفاقی وزیر صحت جناب ڈاکٹر ظفر میرزہ صاحب کرچکے ہیں اور ساتھ میں اس پیشے میں کام نہ ہونے کا بھی اقرار کر چکے ہیں.
ان حالات و وقعات سے سیکھ کر عوام کی بہترین خدمت کی خاطر پاکستان نرسنگ کونسل کے اندر تبدیلی لانے کے بجائے آئین سے پاکستان نرسنگ کونسل کا تصور ختم کرنے کی حکمت عملی تیار کی جا چکی ہے جو نا انصافی اور غلط اقدام ہے اور ترقی کی راہ میں گامزن نرسنگ پروفیش کو اندھیرے میں دھکیلنے کی بھر پور تیاری کے علاوہ کچھ نہیں.
وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کی جانب سے دو سال قبل کچھ نرسز کو ہیلتھ ٹاسک فورس میں شامل کیا گیا تھا آج تک میٹینگرز کے علاوہ ان کی کوئی کرکردگی دیکھنے کو نہیں ملی اور نہ ہی پروفیش کے لئے ان کے کئے گئے کام نظر آئے, آج ان کے غلط مشورے سے نرسنگ کونسل کو ہی ختم کرنے کا مسودہ تیار کیا جاچکا ہے. 1973 کے آئین کے مطابق بننے والی نرسنگ کونسل کو ختم کرکے ایگزیکٹیو کمیٹی جسمیں 19 ممبرز شامل ہونگے اور سربراہی پرائیوٹ کالجز کرینگے کو لانے کی بادشاہی حکم نامہ تیار ہوچکا ہے اور اس ایکٹ کو بھی صدارتی ارڈیننس کے زریعے پاس کروانے کا مسودہ دستخط کے لئے تیار ہے
اگر خدانخواستہ ایسا ہوتا ہے تو اس کا زمہ دار پاکستان نرسز فیڈریشن ہوگا جن کی غلط پالیسیوں اور اقرار باپروری کی وجہ سے ایک اہم ادارے کو آئین سے نکالنے کا مسودہ تیار کیا جاچکا ہے.
ہم صدر مملکت جناب عارف علوی صاحب, وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب اور وفاقی وزیر صحت جناب ڈاکٹر ظفر میرزہ صاحب سے پرزور گزارش کرتے ہیں غلط مشورے کے باعث بننے والے غلط فیصلے کو واپس لیکر نرسنگ کونسل کے اندر تبدیلی کرکے نرسنگ پروفیش کی ترقی کو برقرار رکھا جائے اور نرسز کو پرائمری ہیلتھ کیئر میں شامل کرکے عوام کی خدمت کا موقع دیا جائے کیونکہ بہترین نرسنگ پالیسی سے ہی عوام کو فائدہ ہوگا نہ کہ کونسل کو ختم کرکے چند لوگوں صاحب اختیار بنانے سے.
