چترال پولیس ایکشن میں ، ماسک نہ پہننے والے ڈرائیوروں اور سواروں کے خلاف کاروائی

چترال پولیس ایکشن میں ، ماسک نہ پہننے والے ڈرائیوروں اور سواروں کے خلاف کاروائی 



چترال (نیوز ڈیسک)  چترال پولیس ان ایکشن،ماسک نہ پہننے والے ڈرایورز، پسینجرز ، دوکانداران اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف چترال پولیس کی سخت كارروائی شروع کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چترال کے آفس سے جاری شدہ حکم نامے پر ماسک نہ پہننے والے ڈرائیورز ،پسینجرز، دوکانداران اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف چترال پولیس نے كارروائی کرتے ہوۓ 552 افراد کو ٹریفک چالان کیا جس میں ان کو 168600 جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ مختلف تھانہ جات میں 14 افراد کو ماسک استعمال نہ کرنے پر FIR کیاگیا۔ پولیس کی یہ كارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔ ڈی پی او چترال نے چترال کے عوام کو SOPs پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ھدایت کی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور FIRs کا سامنا کرنا پڑے گا۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post