امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی کے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں رحمٰن ملک ، یوسف گیلانی اور شہاب الدین پر سنگین الزامات

امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی کے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں رحمٰن ملک ، یوسف گیلانی اور شہاب الدین  پر سنگین الزامات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی کا الزام لگا لیا ہے۔  پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نےپیپلز پارٹی قیادت پر الزامات لگاتے ہوئے کہا دو ہزار گیارہ میں رحمان ملک نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔یوسف رضا گیلانی، مخدوم شہاب الدین پربھی الزامات یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدرمیں دست درازی کی ، سنتھیا رچی کاالزام سنتھیا رچی کا سابق وزیرصحت مخدوم شہاب الدین پر بھی بد سلوکی کا الزام لگایا ہے۔

امریکی خاتون سنتھیا رچی کی جانب سے ایک ویڈیو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سنتھیا نےاپنے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ 2011 میں پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں اس وقت کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کی کابینہ کے رکن مخدوم شہاب الدین نے انھیں جسمانی طور ہر ہراساں کیا۔

بے نظیر پر حملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاؤس کیوں بھاگ گئے تھے؟فیاض الحسن چوہان

بی بی سی کے مطابق رحمان ملک کی جانب سے تو تاحال ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں پیپلز پارٹی کی جانب سے سنتھیا کے خلاف قانونی کارروائی کا ردعمل قرار دیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر فعال غیر ملکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروائی ہوئی ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post