ماحولیات کے عالمی دن #ایمریٹس کی جانب سے اپنے ماحولیاتی اہداف کی تکمیل کے عزم کی توثیق
کراچی (6 جون، 2020) ماحولیات کے عالمی دن پر ایمریٹس نے اپنے ماحولیاتی اہداف کی تکمیل کے لئے کام جاری رکھا ہوا ہے۔ ایئرلائن نے اپنی سالانہ مالیاتی رپورٹ 2019-20میں اپنی ماحولیاتی کارکردگی پر روشنی ڈالی ہے جس سے اس شعبے میں اس کے ا قدامات کی جامع معلومات حاصل ہوتی ہیں۔
ایمریٹس کے نزدیک جنگلی حیات کے لئے قدرتی ماحول کی موجودگی ضروری ہے۔ ایئرلائن جنگلی جانوروں کی غیرقانونی تجارت سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے، چاہے وہ پالتو جانور ہوں، یا انکی کھالیں، ہاتھی دانت یا جسم کے دیگر حصے جن کا استعمال خوراک، ادویات، خوبصورت چمڑے، زیورات اور زیبائش کے کے طور پر کئے جانے کا ارادہ ہو۔ جنگلی جانوروں کی غیرقانونی تجارت سالانہ 20 ارب ڈالرز پر مشتمل ہے۔
ایمریٹس فعال انداز سے پوری صنعت اور بین الاقوامی کاوشوں میں فعال ہے اور فلاحی ادارے یونائیٹڈ فار وائلڈ لائف، روٹس اور ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) کا حصہ ہے۔
ایمریٹس کے لئے ممنوعہ جاندار، شکار کا نشانہ بننے والے جانوروں یا غیرقانونی جنگلی حیات کی سرگرمیوں سے منسلک مصنوعات اپنے ہمراہ رکھنا انتہائی ناقابل برداشت ہے۔ ایئرلائن کی گراؤنڈ ہینڈلنگ ٹیم آئی اے ٹی اے کی لائیو اینیمل ریگولیشنز اور اسکی انٹرنل پالیسیوں سے متعلق تربیت یافتہ ہے۔ گزشتہ سال ڈھائی ہزار سے زائد ایئرپورٹ سروسز عملہ کو مشتبہ کارگو کی شناخت اور اسے رپورٹ کرنے کی تربیت فراہم کی گئی۔ انفلائٹ میگزین کے ساتھ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس جنگلی حیات پر پروگرامز اور فلموں، اور انٹرویوزکے ذریعے صارفین کی آگہی میں اضافہ کرتا ہے ۔
ایمریٹس نے دبئی ڈیزارٹ کنزرویٹو ریزرو (ڈی ڈی سی آر) کے ساتھ 20 سالہ اشتراک جاری ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ مقامی جنگلی حیات کے جانداروں کو دوبارہ متعارف کرایا جائے اور ان کا خیال رکھا جائے۔ جنوری میں ادارے نے 250 عدد تلور کی نسل کے پرندے قدرتی ماحول میں چھوڑے۔ یہ کسی بھی اعتبار سے ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ ڈی ڈی سی آر ماحولیاتی تحقیق میں علاقائی سطح پر نمایاں مقام رکھنے والا ادارہ ہے جو مقامی اور بین الاقوامی جامعات کے ساتھ فعال انداز سے اشتراک کرتا ہے۔ سال 2018 میں اس ادارے کو آئی یو سی این گرین لسٹ فار پروٹیکٹڈ و کنزروڈ ایریاز کے امیدوار کے طور پر قبول کیا گیا جو دنیا کے انتہائی موثر انداز سے حفاظتی مقامات کے انتظام کے لئے عالمی معیار کا حامل ہے۔
ایمریٹس کی ماحولیاتی پائیداری کی حکمت عملی میں کاربن کے اخراج میں کمی لانے کی مرکزی اہمیت ہے جس کا اظہار اسکے نئے، جدید ٹیکنالوجی سے لیس فضائی بیڑے سے ہوتا ہے جن کے جہازوں کی اوسط عمر 6.8 سال ہوتی ہے۔ ایئرلائن جامع انداز سے فیول کے بامہارت استعمال کے پروگرام میں غیرضروری فیول جلانے اور اخراج میں کمی لانے کے لئے مختلف طریقوں پر عمل پیرا ہے اور پورے سال کے دوران پیسنجر فیول مہارت میں 1.9 فیصد بہتری آئی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے فلائٹ پلانز اور فیول بہتری لانے کی کاوشوں کے ساتھ سیفٹی اور آپریشنل کاموں کو یقینی بنانے کے ساتھ 38 ہزار ٹن فیول یا ایک لاکھ 20 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی بچت کی ہے۔ اس سلسلے میں پائلٹس کے لئے آگہی پروگرامز اور ڈیٹا سے متعلقہ مختلف طریقوں سے مدد حاصل کی گئی۔


Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.