سدرہ اقبال بطور گڈول ایمبیسیڈرTCF کی ایجوکیشن موومنٹ کے ساتھ منسلک ہوگئیں۔

سدرہ اقبال بطور گڈول ایمبیسیڈرTCF کی ایجوکیشن موومنٹ کے ساتھ منسلک ہوگئیں۔



سدرہ اقبال TCFکی ایجوکیشن موومنٹ کی گڈول ایمبسیڈر مقرر ہوگئیں۔

کراچی(18جون2020) : سٹیزن فاؤنڈیشن نے حال ہی میں معروف صحافی سدرہ اقبال کواپناگڈول ایمبسیڈر مقررکیا ہے جو معاشرے میں بہتر ی لانے کیلئے معیاری تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگہی کے فروغ میں تعاون کریں گی۔

گڈول ایمبسیڈر کے طور پر سدرہ TCFٹیم کے ساتھ مل کراپنی بااثر شخصیت کے رسوخ سے پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی کے بارے میں آگہی پیداکریں گی اور واضح کریں گی کہ کس طرح TCF ملک کے مشکل حالات والے علاقوں میں بنیادی سطح تک کم مراعات یافتہ طبقے کے بچوں کو تعلیم کی سہولت بہم پہنچارہی ہے۔

" ہمارے ارد گرد کی دنیا یکسر طور پر بدل گئی ہے اور ہمیں اس تبدیلی کو اپنانے کے سوا چارہ نہیں ہے۔ نئی دنیا میں جدت، دردمندی، عزم اور اگلی نسل کی تربیت ِ نو کی ضرورت ہوگی۔TCFمیں سیکھنے کیلئے مثبت ماحول اور اعلیٰ مہارت کے حصول کے مواقع فراہم کرنے کی روشن روایت قائم ہے جس کے ذریعہ طلبہ کو اپنے خوابوں کی تعبیر ملنے اور غربت سے چھٹکارے کا یقین کرنے میں مدد ملتی ہے۔ "سدرہ نے اپنے خیالات کا اظہار ان الفاظ میں کیا۔

TCF کے ساتھ اشتراک کے بارے میں انہوں نے کہا،" TCFکی خدمات نے مجھے ہمیشہ متاثرکیا ہے اس لئے میں ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہتر پرجوش ہوں خاص طور پر ایسے وقت میں جب سیکھنے، یقین پیدا کرنے اور روشن مستقبل کے خواب دیکھنے کی بہت اہمیت ہے۔ "

سدرہ کا شمار نہایت بااثر اور نمایاں ترین نوجوانوں میں ہوتا ہے جو میڈیا پر اپنے کام کے ذریعہ حقیقی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جن کو UAE کی حکومت کی جانب سے GR8 Women Award for Journalism 2014 دیا گیا ہے۔وہ اس لحاظ سے بھی پہلی پاکستانی ہیں جن کو ایک باوقار انٹرنیشنل لیڈرشپ پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی جو Foreign and Commonwealth Office، گورنمنٹ آف یو کے کا فیلوشپ کا اقدام ہے۔ گزشتہ 12سال سے سدرہ ٹیلی ویژن کے صحافیوں کی صف اوّل میں شامل ہیں اور سیاست، عالمی امور اور پاکستان کے سماجی ومعاشی مسائل پر گہری نظر رکھتی ہیں۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post