ایئرلفٹ نے پاکستان میں 10 ملین ڈالرز کی غیرملکی سرمایہ کاری سے گروسر سروس متعارف کرادی

ایئرلفٹ نے پاکستان میں 10 ملین ڈالرز کی غیرملکی سرمایہ کاری سے گروسر سروس متعارف کرادی



لاہور:  آن لائن بس سروس ایئرلفٹ (Airlift) نے پاکستان میں ایئرلفٹ گروسر (Airlift Grocer)کے نام سے آن لائن گروسری شاپنگ کی نئی سروس متعارف کرادی ہے جس کی بدولت ملک میں 10 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ یہ سرمایہ کاری پاکستان میں ایک ایسے وقت میں آرہی ہے جب ملکی معیشت کورونا کی عالمگیر وبا سے متاثر ہے اور اس طرح کی سرمایہ کاریوں کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ مقامی سپلائرز کو اس طرح معاونت ملنے سے ملکی معیشت حرکت میں آتی ہے۔ 

پاکستان کے ریٹیل ای کامرس کے شعبے نے حالیہ عرصے میں نمایاں ترقی کی ہے تاہم اس شعبے میں نئے اداروں کے لئے کافی گنجائش ہے۔سرمائے کے حصول کے ابتدائی راؤنڈ میں ایئرلفٹ گروسر کے لئے قیادت سان فرانسسکو میں قائم کوائٹ کیپٹل نے کی جس کے ساتھ ٹرو سائٹ وینچرز (لندن)، آر ٹی وینچرز (لندن)، شوروق پارٹنرز (ابوظہبی اور اے سی ای کیپٹل (تائیوان) سمیت دیگر مقامی پارٹنرز کے ساتھ یہ عمل آگے بڑھایا گیا۔ موجودہ سرمایہ کار، فرسٹ راؤنڈ کیپٹل (سان فرانسسکو)، فاطمہ گوبی وینچرز (پاکستان) اور انڈس ویلی کیپٹل (پاکستان) نے بھی ایئرلفٹ کے لئے سرمائے کی فراہمی میں اپنا تعاون جاری رکھا۔ 

ایئرلفٹ کی یہ نئی سروس پاکستان میں آن لائن خریداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریٹیل ای کامرس کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کا وعدہ کرتی ہے جس کے لئے وہ محکمہ صحت کے حکام کی جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہے تاکہ کورونا وائرس کا مزید پھیلاؤ محدود رکھا جائے۔ ایئرلفٹ گروسر اپنی ایکسپریس ڈیلیوری کے ذریعے 45 منٹ کے اندر اپنے تمام آرڈرز پہنچا کر خریداری کا عمل اطمینان بخش بنانے کا وعدہ کرتا ہے۔ اس ضمن میں خریدار مختلف اقسام کی وسیع مصنوعات کا انتخاب کرسکیں گے جنہیں آرڈر کی لاگت سے قطع نظر طے شدہ ٹرانسپورٹ چارجز کے ساتھ بالکل درستی سے فراہم کیا جائے گا۔  

یہ سہولت اس وقت لاہور میں آن لائن خریداروں کے لئے متعارف کرائی جارہی ہے اور جلد ہی کراچی میں بھی یہ سہولت پیش کی جائے گی۔ صارفین خریداری کے لئے ایئرلفٹ گروسر کی ویب سائٹ (airliftgrocer.com) پر جاکر لاگ آن کریں یا گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور سے ایئرلفٹ گروسر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post