افسوس ناک خبر ؛ چترال کے علاقے نشکو پل کے قریب گاڑی دریا میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان بحق ایک زخمی

افسوس ناک خبر ؛ چترال کے علاقے نشکو پل کے قریب گاڑی دریا میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان بحق ایک زخمی

چترال (منیر احمد جوہر 18 جولائی 2020) چترال سے اجنو جاتے ہوئے گاڑی کو حادثہ پیش آیا حادثے کے نتیجے میں چار افراد جان بحق اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت نصیب فرمائے جنت فردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین


تورکہو جانے والی سوزوکی نشکو پل کے قریب دریائے موڑکہو میں گرنے سے ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے  چار افراد جان بحق ایک زخمی
تورکہو جانے والی جمنی سوزوکی نشکو پل کے قریب دریائے میں گرنے سے ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے  چار افراد جان بحق ایک زخمی ہو گئے ۔ جان بحق ہونے والوں میں ماں ، بیٹا ،بیٹی اورڈرائیور شامل ہیں  ۔ ماں اور بیٹی کی لاش دریائے موڑکہو سے بر آمدکی گئی ہے ۔ بیٹا اور ڈرائیورکے لاش کی تلاش جاری ہے ۔  تفصیلات کے مطابق چترال کے  ممتاز شاعر و ادیب ذ اکر محمد زخمی کےچھوٹے  بھائی شراف الدین  اپنی بیوی ، بیٹا ،بیٹی کو لے کر  جمنی سوزوکی میں استارو کے خراب سڑک کی بجائے متبادل موڑکہو روڈ سے ہوتے ہوئے چترال سے تورکہو جا رہاتھا ۔ کہ نشکوہ پل کے قریب گاڑی چڑھائی نہ چڑھ سکا ۔ اور واپس ہو کرکئی فٹ نیچے دریا میں گر گیا ۔ جس کے نتیجے میں شراف الدین زخمی جبکہ اس کی بیوی ، بیٹا ، بیٹی اور ڈرائیور منیر احمد جان بحق ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیوی اور بیٹی کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے ۔ جبکہ بیٹے اور ڈرائیور کے لاش کی تلاش جاری ہے ۔ شراف الدین زخمی ہیں ۔ جن کو بچانے کی کوشیشیں جاری ہیں ۔ واضح رہے ۔ کہ استارو پل کے ٹوٹنے کے بعد تورکہو روڈ انتہائی خطرناک روڈ بن گیا ہے ۔ ا س لئے تورکہو جانے والے زیادہ تر مسافر موڑکہو کے راستے سفر کو ترجیح دیتے ہیں ۔ اس لئے  فیملی نے بھی جانی تحفظ کی خاطر اس روڈ کا انتخاب کیا ۔ لیکن ان کو یہ نہیں معلوم تھا ۔ کہ قدرت کو ان کایہ سفر منظور نہیں  ۔ اور وہ حادثے کا شکار ہو گئے ۔ جس سے ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے چارافراد جان بحق ہو گئے ۔  اور خاندان کا سربراہ شدید زخمی ہے ۔۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post