چترال شہر کی صفائی یقینی بنانے کے لئے ٹی ایم اے عملے نے مویشی منڈیوں میں ماحول دوست بیگ مفت تقسیم کئے۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ان میں ڈال کر ٹھکانے لگانے کی ہدایت

چترال شہر کی صفائی یقینی بنانے کے لئے ٹی ایم اے  عملے  نے مویشی منڈیوں میں ماحول دوست بیگ مفت تقسیم کئے۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ان میں ڈال کر ٹھکانے لگانے کی ہدایت



چترال (گل حماد فاروقی 31 جولائی 2020) چترال شہر اور مضافات کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تحصیل میونسپ انتظامیہ نے محتلف مویشی منڈیوں میں جلدی حتم ہونے والے Biodegratable تھیلے تقسیم کئے۔ 

اس موقع پر تاجر یونین کے صدر شبیر احمد بھی موجود تھے جبکہ تحصیل میونسپل انتظامیہ کے تحصیل آفیسر ریگولیشن رحمت ولی بھی موجود تھے۔ 

TMA چترال نے سب سے پہلے دنین میں واقع سرکاری طور پر منعقد شدہ مویشی منڈی میں یہ تھیلے تقسیم کئے جہاں مال مویشیوں کیلئے پانی کا ٹینکی، عوام کیلئے بھی پانی کا ٹینکی، صابن اور سینٹائزر رکھا ہوا تھا۔

ایک مقامی تاجر نے کہا کہ ٹی ایم اے نے ان کیلئے اچھی بندوبست کی ہے کہ ان کیلئے اور مال مویشی کیلئے بھی پانی کا انتظام کیا ہوا ہے تاہم اس کے عوض ہم ٹی ایم اے کو سو روپے ٹیکس دے رہے ہیں۔

تاجر یونین کے صدر شبیر احمد نے بھی ٹی ایم اے کا یہ اقدام نہایت سراہا کہ وہ مویشی منڈیوں میں تمام تاجروں کو یہ جلدی حتم ہونے والے تھیلے مفت تقسیم کررہے ہیں جو قربانی کے جانور کے خریدار کو اس ہدایات کے ساتھ دی جاتی ہے کہ قربانی کرنے کے بعد جانوروں کی آلائش کو ادھر اُدھر نہ پھینکے بلکہ ان تھیلوں میں رکھ کر ایک محصوص مقام پر رکھے جن کو ٹی ایم اے کا عملہ گاڑی لاکر اٹھائے گا اور اسے ٹھکانے لگائے گا تاکہ شہر میں گندگی نہ پھیلے۔ 

ٹی ایم اے کا عملہ بلچ کے مقام پر محتلف نجی طور پر منعقد ہونے والے چھوٹے چھوٹے مویشی منڈیوں میں بھی گئے اور وہاں بھی لوگوں میں یہ بائیو ڈیگریٹ ایبل تھیلے مفت تقسیم کئے۔ واضح رہے کہ ٹی ایم اے کا عملہ یہ تھیلے اس لئے استعمال کررہے ہیں کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگ پر پابندی لگائی گئی ہے کیونکہ پلاسٹک کے بیگ جلدی حتم نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ماحولیات کو حراب کرنے کا باعث بنتا ہے اور نالیوں میں پھنس کر پانی بھی روکتا ہے جو اکثر سڑکوں پر بہتا نظر آتا ہے۔ 

PIA چوک میں ہلال احمر کی جانب سے ہاتھ دھونے کیلئے رکھی ہوئی پانی کی ٹینکی کئی دنوں سے حالی پڑا تھا تاجر یونین کے صدر نے یہ بات متعلقہ حکام کے نوٹس میں لایا جس پر ٹی ایم اے کی واٹر ٹینکر نے اس میں پانی بھر دیا تاکہ بازار آنے والے لوگ یہاں ہاتھ دھوئیے اور کرونا وائریس کے ممکنہ حطرے سے بچ سکے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post