ٹی وی ای ٹی سیکٹر کی جانب سے 50 ہزار پی پی ای کٹس اور40 ہزار سرجیکل ماسک حکومت سندھ کے حوالے کیے گئے

ٹی وی ای ٹی سیکٹر کی جانب سے 50 ہزار پی پی ای کٹس اور40 ہزار سرجیکل ماسک حکومت سندھ کے حوالے کیے گئے 



کراچی: آج ڈونر فنڈ ڈٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کی جانب سے  " چارٹر فار کمپیشن " کے تربیتی انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں 50 ہزار پی پی ای (پرسنل پروٹیکٹو آلات) کٹس اور40 ہزار سرجیکل ماسک حکومت سندھ کے حوالے کیے گئے 

اس سامان کو پروگرام کے ایک خصوصی اقدام کے تحت تیار کیا گیا ہے، تاکہ حکومت سندھ کو  COVID-19کے دوران  شعبہء صحت میں درپیش مسائل سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔اس تقریب کاا نعقاد نیشنل ووکیشنل انیڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن)  (NAVTTC، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(STEVTA) اور چارٹر فار کمپیشن ((COC کے اشتراک سے کیا گیا۔ تقریب میں وبائی مرض کے دوران ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کے ذریعے کیے گئے امدادی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

 پی پی ای کٹس اور سرجیکل ماسک  40 نوجوان خواتین اور 35 نوجوان مردوں نے تیار کیے  جنھوں نے " ہمقدم" پروجیکٹ کے تحت لباس سازی کی اہلیت پر مبنی تربیت حاصل کر رکھی تھی۔یہ خصوصی پریکٹس پر مبنی تربیت نیم ہنر مند مزدور طبقے کے لیے متعارف کروائی گئی تھی، جو لاک ڈاؤن سے متاثر ہیں، یہ ان کی صلاحیتوں کی مزید بہتر بنانے،آمدنی پیدا کرنے اور معاشرتی تعاون کی سرگرمی میں مشغول رہنے کا انتہائی اہم موقع ثابت ہوا۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون سندھ کے مشیر برائے قانون، انسدادِ بدعنوانی اسٹیبلشمنٹ اور اطلاعات جناب مرتضی وہاب نے کہا کہ: " ہمارے ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے 50 ہزار پی پی ای (پرسنل پروٹیکٹو آلات) کٹس اور40 ہزار سرجیکل ماسک فراہم کرنے پرمیں حکومت سندھ کی جانب سے  یورپی یونین، جرمنی اور ناروے حکومت سے اظہارِ تشکر کرتا ہوں۔ وبائی مرض ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور نوجوانوں کی تربیت کے ذریعے اس پروگرام کی کاوشیں معاشی و معاشرتی استحکام کے لیے انتہائی سود مند ہیں "۔

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر محترمہ آندروولاکمینارانے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: " اس بحران کے دوران یورپی یونین نے اپنے تعاون کے حالیہ پورٹ فولیو کے ساتھ اضافی فنڈز کے ذریعے پاکستان اور اس کے شہریوں کی مدد کے لیے بہت کوششیں کی ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام مختلف اقدامات کے ذریعے مدد فراہم کرنے کی غرض سے اپنے کچھ کاموں کو تیزی سے ری ڈائریکٹ کرنے میں کامیاب رہا ہے، یہ صرف آج حوالے کیے گئے سامان تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ اس میں بستر اور بستر کی چادریں بھی شامل ہیں "۔

کراچی میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کے قونصلیٹ جنرل کی Chargé d'affairesمحترمہ برجت کہلمن نے اس موقع پر کہا کہ "پاکستان کی 64% آبادی 30 سال سے کم ہے، COVID-19 کے خلاف جنگ میں ان کا تعاون انتہائی اہم ہے "۔پاکستان میں رائل ناروے سفارت خانے کی فرسٹ سیکر ٹری ڈویلپمنٹ محترمہ وگڈیس ہالورسن نے کہا کہ "کسی بھی ملک میں ہنر مند نوجوان ایک روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے کی طاقت ہیں، مجھے خوشی ہے کہ ہمارا پروگرام  ایسے نوجوانوں کوتربیت فراہم کرنے حکومت کی مدد کر رہا ہے جو ان مشکل حالات میں پاکستانی معاشرے کے لیے اپنی کوششیں کر رہے ہیں "۔ 

یہ پروگرام ورک پلیس بیسڈ) WPB) ٹریننگ نقطہ نظر کا ایک حصہ ہے جو نوجوانوں کو لیبر مارکیٹ کے لیے تیار کرنے کی غرض سے نافذ کیا گیا ہے۔  ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کے ذریعے سندھ اور بلوچستان کے لیے خصوصی تربیتی فنڈ قائم کیا گیا ہے  جہاں 18 ہزار نوجوان مر دو خواتین پریکٹس پر مبنی  ورک پلیس بیسڈ  تربیت حاصل کریں گے۔ یہ فنڈ نجی شعبہ میں ملازمتوں کے لیے تربیتی اداروں کو ٹیلر میڈ پروگرامز بنانے اور فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس پروگرام کی مالی فنڈنگ یورپی یونین، وفاقی جمہوریہ جرمنی اور رائل نارویجین سفارت خانے کی جانب سے کی جاتی ہے،   ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام Deutsche Gesellschaft für Internationale Zusammenarbeit (GIZ) GmbHکی جانب سے نیوٹیک، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹیز)  (TEVTAs، قومی اور صوبائی سطح پر متعدد سرکاری و نجی اداروں کے اشتراک سے نافذکیا گیا ہے۔

ٹیم لیڈر ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام،GIZ-Pakistanمحترمہ آئرس کورڈیلیاروٹزل، ریجنل کوآرڈینیٹرٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام،GIZ-Pakistanجناب عمیر ابوبکر،ڈی جی نیوٹک سندھ محترمہ نبیلہ عمر،  چئیرمین TEVTA سندھ جناب سلیم رضا جلبانی اور مینجنگ ڈائریکٹر آغا سہیل پٹھان تقریب کے اہم شرکاء میں شامل تھے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post